28 جون، 2017، 12:08 AM

سعودی عرب کا قطر کو دی گئی فہرست پر مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا قطر کو دی گئی فہرست پر مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو دی گئی فہرست پر مذاکرات نہیں کریں گے قطر کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی فہرست کے مطالبات پر عمل کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو دی گئی فہرست پر مذاکرات نہیں کریں گے قطر کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی فہرست کے مطالبات پر عمل کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کو دہشت گردوں کی حمایت ترک کرنا پڑےگی اور 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو پورا کرنا ہوگا ورنہ اس کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کو سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے قطری نشریاتی ادارے " الجزیرہ " کی بندش سمیت 13 مطالبات پیش کئے تھے۔قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی، تاہم قطر کا کہنا ہے کہ اس کے لیے یہ مطالبات ناقابل  قبول اور ناقابل عمل ہیں۔ ان مطالبات میں قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کرنے اور مصری تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت بند کرنے کا مطالبات بھی شامل تھے۔

News ID 1873487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha